چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہزادہ ولیم کے دورے سے ناراض اسرائیل کو برطانیہ نے کیسے راضی کیا؟

پیر 25-جون-2018

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانوی حکومت نے شہزادہ ولیم کے خطے کے دورے سے ناراض اسرائیلی حکومت کو راضی کرلیا ہے۔

عبرانی اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی شہزادہ گذشتہ شب سرکاری دورے پر اردن پہنچے جہاں سے وہ اسرائیل کا دورہ کریں گے اور ساتھ ہی فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ولیم کے دورہ مشرق وسطیٰ کی خبر کے ساتھ یہ خبر آئی تھی کہ ان کے اس دورے سے اسرائیل ناراض ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے شہزادہ ولیم کے دورہ ’اسرائیل‘ کے بجائے ’مقبوضہ فلسطینی اراضی‘ کے دورے کے اصطلاح استعمال کی تھی۔ اس پر اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

گذشتہ روز برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک نیا بیان جاری کیا گیا جس میں ’مقبوضی فلسطینی اراضی‘ کے بجائے ’اسرائیل‘ اور فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کی اصطلاحیں استعمال کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے ایک فرد کی حیثیت سے اردن کے بعد اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ہاں جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز شام اردن کے عمان میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں اردنی ولی عہد شہزادہ حسین نے ان کا استقبال کیا۔ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم امریکا کے دورے کی وجہ سے اس ملاقات میں شریک نہیں ہوسکے۔

مختصر لنک:

کاپی