جمعه 15/نوامبر/2024

نصف سے زاید اسرائیلی فوج منشیات کی عادی نکلی

پیر 25-جون-2018

اسرائیل میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی نصف سے زاید تعداد منشیات کی عادی ہوچکی ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 54.3 فی صد اسرائیلی فوجی نشے کے عادی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار فوج میں شعبہ انسداد منشیات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ سنہ2009ء کے بعد فوج میں منشیات کے عادی اہلکاروں کی تعداد میں 11 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ برس جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فوج کی ایک بڑی تعداد حشیش جیسی خطرناک منشیات کا استعمال کررہےہیں۔ حشیش کے استعمال کےعادی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ فوج کے قانون کے مطابق منشیات کا استعمال سنگین جرم ہے مگر اس کے باوجود فوج میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کیمپوں سے باہر جانے والے فوجی پانچ گنا زیادہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں تاہم فوجی کیمپوں میں رہتے ہوئے یہ شرح کم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی