پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں ڈبو دیں ،تین گرفتار

اتوار 24-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پر حملہ کردیا اور ان کی کشتیاں غرقاب کرنے کے بعد تین ماہی گیروں کو حراست میں لے  لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والے فلسطینی کمیٹی کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں سمندر میں ماہی گیری کرنے والے تین ماہی گیروں کی  کشتیوں کا تعاقب کیا۔ قابض فوجیوں نے ان کا گھیراؤ کرنے کے بعد تینوں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں سمندر میں ڈبو دیں۔

’قدس پریس‘ سے بات کرتےہوئے بکرنے کہاکہ قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو دانستہ طورپر غرقاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے تین ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا جن میں محمود اور حمد کامل الانفقح دو بھائی ہیں جبکہ ان کےتیسرے ساتھی کی شناخت محمد محمود السلطان کے نام سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی