قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اتوار کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران غزب اردن کی حسن بلدیہ کی شاہراہ ۶۰ پر مبینہ کار پر حملے کرنے والے فلسطینی بھِی گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔
دریں انثاء طولکرم کے پناہ گزین کیمپ نور شمس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا جس میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کےشیل فائر کیے گئے۔
اسرائیلی فوج دو فلسطینی اسیران عبداللہ اور رامی فودہ کے گھر پر ان کے بھائی کو اغوا کرنے کےلیے حملہ آور ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے گھر پر حملے کے نیتجے میں اسیران کے والد کو شدید گھبراہٹ کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے پناہ گزین کیمپ سے مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران بیت لحم سے قابض اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی جن کی عمریں بیس سال لگ بھگ تھیں، کو ان کےگھروں پر حملہ کر کے گرفتار کیا۔ قابض اسرائیلی فوج کے افسروں نے ایک بائیس سالہ فلسطینی مھدی ابیات کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے غوص عتصیون کیمپ میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا حکمنامہ جاری کیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی اور الخلیل کی شمالی بلدیہ بیت امر میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔