جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی انتظامیہ کا فلسطینی شہری کو اپنا ہی گھر مسمار کرنے کا حکم

اتوار 24-جون-2018

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مکانات مسماری مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی شہری کو اپنا ہی گھر مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قابض اسرائیلی انتظامیہ نے صحرائے سینا کے راحت شہر کے قریبی گاوں ام نملیا میں ایک فلسطینی شہری کو اپنا گھر مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ صحرائے سینا میں ایک فلسطینی شہری یوسف الذدیانا کو قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے ایک حکمنامہ موصول ہوا۔ حکمنامے میں واضح تھا کہ وہ اپنا ہی گھر خود اپنے ہاتھوں سے مسمار کر دے۔

واضح رہے کہ ام نملیا ان سیکڑوں فلسطینی گاوں کی طرح ایک گاوں ہیں جس کی شناخت اسرائیلی قبضے کی وجہ سے معدوم ہو چکی ہے۔ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی یہودی آبادکاری کی توسیع  کی مہم کی خاطر رہائشیوں کو جبری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

صحرائے سینا میں راحت شہر کے قریب واقع ام نملیا گاوں میں تقریباً ۷۰۰ فلسطینی شہریوں کے گھر آباد ہیں جن میں اکثریت الزدیانہ خاندان کی ہے۔ ام نملیا گاوں کو قابض اسرائیلی انتطامیہ کی جانب سے تمام بنیادی سہولتیں صحت اور تعلیم سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی