چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی نوجوان ڈاکٹر کے کینسرکے علاج پر امریکی سائنسدان حیران!

ہفتہ 23-جون-2018

دنیا بھر میں موجود فلسطینی شہریوں کے دنیا کے مختلف شعبوں گراں قدر خدمات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خوش کن خبرحال ہی میں امریکا سے آئی جہاں ایک نوجوان فلسطینی ڈاکٹر نے دل کے کینسر کا منفرد علاج دریافت کرکے امریکی سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نوجوان فلسطینی ڈاکٹر ایاد ھلال المناصرہ کو امریکا کی ’تولیدو‘ یونیورسٹی کی طرف سے ان کی خدمات پر اعزازی ڈگری جاری کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ھلال المناصرہ کا تعلق فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے بنی نعیم قصبے سے ہے۔ یہ شہر فلسطینی شہداء کے حوالے سے مشہور ہے۔ ڈاکٹر ھلال مناصرہ کے بھائی محمد مناصرہ نے مرکزاطلاعات فلسطین سے اپنے بھائی کے اس منفرد کارنامے کے بارے میں بتایا۔

محمد مناصرہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ھلال مناصرہ نے ’پی ایچ ڈی‘ کی ڈگری کے اپنے مقالے میں دل کے والو کے کینسرکی شناخت اور اس کے علاج کا منفرد طریقہ تجویز کیا ہے۔ امریکی ڈاکٹر بھی ان کی اس تشخیص اور علاج پر حیران ہیں۔

ڈاکٹر ھلال نے نہ صرف دل کے والو میں کینسرکی تشخیص کے ساتھ اس کے جسم میں پھیلاؤ کے روک تھام کا طریق اور اس کے تحفظ کا طریقہ بھی بتایا ہے۔

محمد مناصرہ نے بتایا کہ حال ہی میں امریکا کی تولیدو یونیورسٹی میں ان کے بھائی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں امریکا بھر سے طبی ماہرین اور سائنسدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ کے چیئرمین نے ڈکٹر ھلال المناصرہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی جاری کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی