امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے مجوزہ امن اسکیم’صدی کی ڈیل‘ پر بات چیت آگے بڑھانے کے لیے امریکی حکام کا وفد مصر پہنچ گیا ہے۔ وفد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امریکی وفد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی ادے پر پہنچا جہاں سینیر مصری حکام نے اس کا استقبال کیا۔
قاہرہ کے مختصر دورے کے دوران امریکی وفد امریکا اور مصر کے درمیان تعلقات بالخصوص مشرق وسطیٰ کے سلگتے مسئلے قضیہ فلسطین کے حل کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وفد اس سے قبل اردن اور اسرائیل کا دورہ مکمل کرچکا ہے۔ اگلے مرحلے میں یہ وفد دوسرے عرب ممالک سعودی عرب، امارات اور قطر بھی جائے گا۔
قاہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جارڈ کوشنرکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر مبنی تجاویز تقریبا تیار ہیں۔
قبل ازیں وائیٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جارڈ کوشنر اور گرین بیلٹ نے اردن کے دورے کے دوران شاہ عبد اللہ دوم اور دیگر حکام سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔