لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں ’عین حلوہ‘ اور المیہ المیہ کے باہر چیکنگ کے لیے لگائے گئے الیکٹرانک گیٹ ہٹا دیے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے صیدا شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے ایک عہدیدار نےبتایا کہ فلسطینی تنظیموں کے پرزور مطالبے پر لبنانی حکومت نے عین الحلوہ اور المیہ المیہ پناہ گزین کیمپوں کے باہر نصب کیے گئے الیکٹرانک سیکیورٹی گیٹس ہٹا دیے گئے ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبے کے عہدیدار ایمن شناعہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے باہر لگائے گئے الیکٹرانک گیٹس کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے اختتام تک تمام گیٹ ہٹا دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ لبنانی سیکیورٹی فورسز نے چند ہفتے قبل عین الحلوہ اور المیہ المیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصیب کردیے تھے جس پر فلسطینی پناہ گزینوں اور فلسطینی تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ شخصیات نے لبنانی حکومت کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں الیکٹرانک گیٹ ہٹانے کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا تھا۔