یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول کی محافظ خواتین سے بدکلامی کی مذمت

جمعہ 22-جون-2018

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر اور مسجد اقصیٰ کے امورکے انچارج الشیخ عزام الخطیب کی جانب سے قبلہ اول کی حفاظت پرمامور خواتین کو ڈانٹنے اور ان کے ساتھ بدکلامی کرنے پرفلسطینی حلقوں میں شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں الشیخ عزام الخطیب کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی محافظات کو ڈانٹنے اور انہیں قبلہ اول سے نکال باہر کرنے کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی خواتین محافظ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول میں دراندازی روکنے کے لیے بیٹھی ہیں۔ اس دوران الشیخ عزام الخطیب اس جگہ پہنچے اور ان خواتین کو سخت بربھلا کہا اور چیخ چیخ کر انہیں وہاں سے اٹھنے کے احکامات دیئے تاہم خواتین اپنی جگہ ڈٹی رہیں۔ اس فوٹیج سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ الشیخ عزام الخطیب نے قبلہ اول کی حفاظت پر مامور خواتین کو وہاں سے اٹھا کر یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی سہولت فراہم کرنا چاہتےہیں۔

القدس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ بات قطعی نا مناسب اور افسوسناک ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کا ڈائریکٹر اور  مسجد اقصیٰ کے امور کا انچارج سرکاری ملازم قبلہ اول کی حفاظت پر مامور خواتین کے ساتھ بد کلامی کرے۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور الشیخ عزام الخطیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاووں کے سہولت کار نہ بنیں۔

مختصر لنک:

کاپی