قابض اسرائیلی فوج نے ۲۱ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے آئندہ ہونے والی عسکری مشقوں کے باعث وادی اردن کے شمال میں واقع علاقے خربۃ حمسہ الفوقا میں اکیس فلسطینی خاندانوں کو جبری طور پر اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کر دیا
ایک انتہائی متحرک کارکن معتز بشرات نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ۲۱ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کے اٹھارہ حکمنامے تھما دیے۔
فلسطینی خاندانوں کو صبح چھ بجے سے لیکر رات 8 بجے تک اپنے گھروں سے دور رہنے پر جبرا مجبور کر دیا گیا ہے