پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کا اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف تل رمیدیا میں مظاہرہ

جمعہ 22-جون-2018

درجنوں فلسطینیوں نے تل رمیدیا میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں فلسطینیوں نے  جمعرات کی رات مغربی کنارے کے قدیم شہر الخیل کے قربی علاقے تل رمیدیا میں حالیہ دنوں میں ہونے والی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے تنگ آتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی پابندیوں اور خلاف ورزیوں کےخلاف ہونے والے عظیم الشان مظاہرے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کےعلاوہ مقامی رہائشیوں اور قرب و جوار کے فلسطینیوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے قابض اسرائیلی انتظامیہ اور یہودی آبادکاروں  کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ نسلی صفائی کی حکمت عملی ختم کرنے کے پرزور مطالبات کیے 

فلسطینی شہریوں پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خلاف مظاہرین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۶ سے فلسطینی شہریوں پر جو اسرائیلی پابندیاں، جن میں ایک خاص اعداد تک فلسطینیوں کے پاس داخلے کے اجازت نامے ہیں انہیں ہیں ان علاقوں میں داخلے کی اجازت ہے، اسے ختم کیا جائے 

مظاہرین نے تل رمیدیا کے داخلی راستے کے پاس لگائے گئے میٹل ڈیٹکٹرز کے پاس مظاہرہ کیا اور واضح کیا کہ تمام فلسطینی الخلیل کے مضافات میں بغیر کسی جامہ تلاشی ، گرفتاری اور ذلت مندی اٹھائے بغیر داخل یا خارج ہو سکتے ہیں۔  

مختصر لنک:

کاپی