پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات

جمعہ 22-جون-2018

مغربی کنارے کے قدیم شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ  کی صبح  قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری الخلیل میں تعینات کر دی گئی۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوب میں واقع فوار پناہ گزین کیمپ میں دو فوجی چوکیاں بھی قائم کر دیں۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے مشرقی علاقے بنی نیام بلدیہ میں بھی دھاوا بولا۔

مختصر لنک:

کاپی