اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر انجنیرنگ آلات کے قریب زور دار دھماکہ کیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سرحد پر باڑ اور حفاظتی دیوار کے قریب یہ دھماکہ ان آلات کے قریب کیا گیا جنہیں غزہ میں فلسطینیوں کی سرنگوں کی نشاندہی اور ان پرحملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پوری سرحد پر انجینیرنگ کور کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی ہے جو غزہ کے اندر یا سرحد کے قریب فلسطینیوں کی سرنگوں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔
ٹی وی چینل کے مطابق غزہ کی سرحد پر دھماکہ اس وقت ہوا جب دراندازی کرنے والے تین فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار دیں۔ ان میں سے ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔