چهارشنبه 30/آوریل/2025

ادویات کے بغیر دو ہفتے میں اپنا بلڈ پریشرکیسے کم کریں؟

جمعرات 21-جون-2018

برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صحت کےلیے غیر ضرر رساں خوراک کےاستعمال اور مسلسل ورزش کی مدد سے دو ہفتے میں بغیر میڈیکل علاج کے بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ کی سینڈ انڈروز میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلند فشار خون کے شکار افراد نباتاتی خوراک کا زیادہ استعمال کریں، پانی کی وافر مقدار پئیں، 8 گھنٹے تک نیند کریں اور خوب ورزش کریں تو اس طرح بلڈ پریشر کو کنترول کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین اس کے لیے زیادہ سے زیادہ دالیں، سبزیاں، پھل، خشک میواہ جات، زیتون،صویا دودھ، اخروٹ اوربادام کا جوس اور چاول کے بجائے اناج کی روٹی استعمال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

’نیوز اسٹار لائف اسٹائلز‘ کے عنوان سے بوسٹن میں ہونے والی کانفرنس میں ایک پروگرام پیش کیا گیا جس میں بلند فشار خون کے شکار 117 مریضوں کو 14 دن تک مسلسل یہ خوراک دی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر دیکھاگیا کہ  بلند فشار خون 19 پوائنٹس اوسط درجے پرموجود ہے۔ اس دوران ان تمام افراد کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی گئی اور صرف علاج بالغذا پر توجہ مرکوزکی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کو متوازن رکھنے کے اور بھی کئی طبی فواید ہیں۔ فشار خون کو متوازن رکھنے سے امراض قلب اور دماغی فالج جیسے خطرناک عوارض کا خطرہ بھی نصف رہ جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی