اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی رفیق غنام قید مسلسل کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد منگل کے روز 18 سال میں داخل ہ وگئے۔
رفیق غنام کے اہل خانہ نے ’وفا‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ غنام کو اسرائیلی فوج نے 20 جون 2001ء کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع قصبےسے طویل تعاقب کے بعد حراست میں لیا۔ اسیری کے مسلسل 17 سال کے دوران غنام کو اس کی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں جب کہ گرفتاری سے قبل اس کی ایک لڑکی کے ساتھ منگنی ہوگئی تھی مگر قید کے باعث وہ رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوسکے اور اس کی منگیتر اپنے ہونے والے شوہر کی رہائی کی منتظر ہے۔