چهارشنبه 30/آوریل/2025

تبدیل شدہ چکنائی دل کے امراض کے لیے خطرناک

بدھ 20-جون-2018

جرمنی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’تبدیل شدہ چکنائی‘ [Trans Fats]  خون میں کولسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرنے کا موجب بنتی ہے جو بعد میں امراض قلب کے حوالے سے خطرناک ہوسکتی ہے۔

جرمن فوڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ تحقیق میں خبردار کیا گیا گیا ہے کہ تبدیل شدہ چکنائی کا خوراک میں استعمال کولسٹرول کی مقدر میں اضافے اور چکنائی پگھلانے کے لیے LDL کو کم کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خون کی رگوں میں مسائل پیدا ہوتے اور امراض قلب جنم لیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبدیل شدہ چکنائی فاسٹ فوڈ، مصنوعی خوراک کی اشیاء مثلا بسکٹ، کیک، کریم اور فرائی کئے گئے آلو وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔

ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ مصنوعی اور تبدیل شدہ چکنائی سے بنی اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا ضروری ہے، ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی