پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کے کاغذی جہاز اڑانے کو جنگی جرم قرار دینے کی اسرائیلی کوشش

بدھ 20-جون-2018

صہیونی ریاست غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کے نئے مزاحمتی اسلوب ’کاغذی‘ جہازوں کو’مہلک ہتھیار‘ قرار دیتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دینے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہری آئے رواز آتش گیر کاغذی جہاز صہیونی کالونیوں پر پھینک کر اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کاغذی جہازوں سے غزہ کی سرحد پر بڑے پیمانے پرآگ لگ جاتی ہے جس کے نتیجے میں فصلیں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ صہیونی فوج فلسطینیوں کے اس طریقہ مزاحمت سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون افیحائی منڈل بیلٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے آگ لگانے والے کاغذی جہاز’مہلک ہتھیاروں‘ میں شامل ہیں۔ ان کاغذی جہازوں کے مزاحمتی طریقےکو جنگی طریقہ کار سے نمٹنا ہوگا۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق منڈل بیلٹ کا کہنا ہے کہ عموما اس طرح کے حربے جنگ میں اختیار کیے جاتے ہیں۔ اس لیے ہم فلسطینیوں کے کاغذی آتش گیر جہازوں کو جنگی جرائم میں شامل کرتے ہوئے ان میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے قانون سازی کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی