رواں ماہ جون میں قابض صہیونی حکام کی جانب سے 44 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ جون میں صہیونی عدالتوں سے 44 فلسطینوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔ ان میں سے 22 اسیران کو پہلی بار انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔ جبکہ دیگر 22 فلسطینیوں کی پہلے سے جاری سزائوں میں تجدید کی گئی۔
بعض فلسطینی اسیران کو دوسری اور بعض کو تیسری بار انتظامی قید کی سزا دی گئی۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کی خاتون رکن خالد جرار بھی شامل ہیں جن کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی۔
اسی طرح صحافی اسامہ شاہین جنہیں 31 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا کو چار ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔