قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مشرقی غزہ میں 24 سالہ صبری احمد ابو خضیر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں ’ملکہ‘ کے مقام ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں شہر کےمغربی حصے میں قائم الشفاء اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑگیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کو بے رحمی کے ساتھ گولیاں مارنا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ غزہ میں مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کو بھی طاقت کے وحشیانہ حربوں کا سامنا ہوتا ہے۔