چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج کا فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر گھروں میں داخلے کا حکم

منگل 19-جون-2018

قابض صہیونی فوج نے ایک انتہائی شرمناک اقدام کے طورپر فلسطینی شہریوں کی نام نہاد تلاشی کی آڑ میں انہیں گھروں میں داخل ہونے سے قبل اپنے کپڑے اتارنے کے احکامات دے دیئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کالونی میں بسنے والے تمام فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپسی کےوقت اپنے کپڑے اتار کر گھر کے باہر رکھیں۔

فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ نے بتایا کہ تل ارمیدہ میں متعین اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ کئی روز سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں میں داخل ہونے سے قبل کپڑے اتار کر تلاشی دلوانے پرمجبور کرتی اور انہیں عریاں گھروں میں داخل ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی