چهارشنبه 30/آوریل/2025

فٹ بال کا کھیل بچیوں کی صحت کے لیے کیسے مفید!

پیر 18-جون-2018

ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فٹ بال کا کھیل خواتین کی صحت کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔

جنوبی ڈنمارک کے ہیلتھ سائنس کالج کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین ہفتے میں کم سے کم دو بار فٹ بال کھیلتی ہیں ان کا فشار خون متوازن رہتا ہے۔

سائنسی جریدے (Scandinavian Journal of Medicine & Science in Sports) میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ فٹ بال کا کھیل مردو خواتین کے لیے یکساں مفید ہے مگر اس صحت مند سرگرمی کے نتیجے میں خواتین کے فشار خون کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے سے بہتر اور کوئی ورزش نہیں۔ یہ ورزش اسکول کی ابتدائی جماعتوں کےطلباء وطالبات کو بھی باقاعدگی سے کرانی چاہیے۔

تحقیق کی تیاری کے لیے 12 سال سے زاید عمر کے 400 بچوں اور بچیوں کو شامل کیا گیا اور یہ تحقیق11 ہفتے تک جاری ہی۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ فٹ بال کا کھیل 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے عضلات کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے فشار خون کو بھی تواازن میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی