پنج شنبه 01/می/2025

امریکی مندوبین کی ’صدی کی ڈیل‘ پر ’ یو این‘ سیکرٹری جنرل سے بات چیت

پیر 18-جون-2018

امریکی حکومت کے مندوبین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پیش کردہ مجوزہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کے حوالے سے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بات چیت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جارڈ کوشنر جب کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ نیکی ہیلی بھی موجود تھیں۔

امریکی عہدیداروں نے  ’یو این‘ سیکرٹری جنرل سے ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال بالخصوص’صدی کی ڈیل‘ نامی امن اسکیم پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران اور دیگر امور بھی زیربحث آئے۔

خیال رہے کہ گرین بیلٹ اور جارڈ کوشنر رواں ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ اپنے دورے میں مصر، اردن اور سعودی عرب بھی جائیں گے  جہاں وہ ان ممالک کی قیادت سے ’صدی کی ڈیل‘ کو عملی شکل دینے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی