جرمنی کی وزارت دفاع نے اسرائیل سے جرمن فوج کی تاریخ کی ڈرون طیاروں کی سب سے بڑی ڈیل کا اعلان کیا ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے ایک ارب یورومالیت کے بغیر پائلٹ جنگی طیارے خرید کرے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمنی کی وزارت دفاع نے اسرائیل سے1 ارب یورو مالیت کے جنگی ڈرون طیارے کرائے پرلینے کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’واللا‘ نے حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمن وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کو رواں ہفتے ایک تجویز ارسال کی ہے جس میں اسرائیلی فوج سے نو سال کی مدت تک اسرائیل سے اس کے تیار کردہ ڈرون طیارے کرائے پر لینے کی منظوری طلب کی گئی ہے۔
قبل ازیں جرمن اخبارات نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ برلن اسرائیل سے نوے کروڑ ڈالر مالیت کے ڈرون طیارے اجرت پر حاصل کرے گا،
جرمنی کے بعض دوسرے اخباری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برلن تل ابیب سے 5 ڈرون طیارے اجرت پر نو سال کے لیے حاصل کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی اسرائیل کے ’ہیرون ٹی پی‘ ڈرون طیارے حاصل کرے گا۔ ان ڈرون کی لمبائی 14 میٹر ہے اور یہ میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔