قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سوموار کو علی الصباح تین مقامات پر فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل قابض حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پرراکٹ حملے کیے گئےہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ کم سے کم دو میزائل مغربی غزہ میں قائم بدر مرکز پر داغے گئے جب کہ چار میزائل شمال مغربی غزہ میں السفینہ کے مقام پر پھینکے گئے۔
قابض فوج نے تیسرا حملہ شمالی غزہ میں تل الزعتر کے مقام پر کیا جس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
مرکزکے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج کے میزائل حملوں کےبعد فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی جانب شدید فائرنگ کی گئی۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب خطرے کے سائرن بجاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینیوں نے متعدد راکٹ حملے داغے ہیں۔