چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کے مظالم کے خلاف رام اللہ میں احتجاج کا اعلان

اتوار 17-جون-2018

رام اللہ میں غزہ پر پابندیوں کے خلاف متحرک محاذ کا کہنا ہے وہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ پر عاید پابندیوں کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

تحریک کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رام اللہ شہر کے المنارہ سرکل کے قریب ایک اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔

تحریک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے غزہ پر عاید پابندیوں کو اٹھائے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تحریک کے بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بدھ کے روز ہونے والے احتجاج کے شرکاء پر تشدد کی مذمت کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی