قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام کو مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قصبے دئیر بلوت کے داخلی راستے پر ایک نیا عارضی فوجی ناکہ قائم کردیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ناکہ لگانے کے بعد علاقے سے گزرنے والے فلسطینی کو روک کر ہراساں کیا اور ہر حیلے بہانے سے ان کی تلاشی لی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ناکے کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت پر بہت زیادہ فرق پڑا ہے اور فلسطینیوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوجی ہر کچھ عرصے کے بعد مغربی کنارے کے شہروں اور دیہات میں عارضی ناکے قائم کر کے سیکیورٹی کے بہانے سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت میں مشکلات ڈالتے ہیں۔