چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں غزہ پر پابندیوں کے خلاف نئی مہم کا آغاز

اتوار 17-جون-2018

غزہ پر اسرائیلی محاصرے اور پابندیوں کے خلاف مغربی کنارے میں نئی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی غزہ پر پابندیوں اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کی نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

غزہ کے خلاف جاری پابندیوں کی تحریک نے اپنے فیس بک پیج پر یہ پیغام دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے محصور غزہ پر عائد کی گئی تمام پابندیوں کے خاتمے تک ریلیوں اور مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطینی اتھاڑتی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے محصور غزہ کو عائد کردہ پابندیوں سے آزاد کرے۔

پیغام میں واضح کیا گیا کہ آئندہ بدھ کے روز ہونے والے غزہ پر عائد پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں فلسطینی اتھارٹی طاقت کا استمعال مت کرے ۔

مختصر لنک:

کاپی