قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کے قریب واقع ایک فلسطینی مزاحمتی پوسٹ پر فائرنگ کھول دی۔
غزہ میں جمعہ کے موقع پر بڑے مظاہروں کے اندیشے میں اسرائیلی فوجیوں اور نشانہ بازوں کی ایک بڑی تعداد غزہ سرحد کے ساتھ تعینات کی گئی تھی۔
واپسی مارچ کے پتنگ باز یونٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر پانچ ہزار غبارے اور پتنگیں اڑا کر اسرائیل کی یہودی بستیوں پر گرائیں گے۔
اسرائیلی فوج نے بھرپور کوشش کر کے فلسطینیوں کو دھمکاتے ہوئے انہیں جمعہ کے روز ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کی۔ اسرائیل ہیلی کاپٹروں نے واپسی مارچ کے کیمپوں پر انتباہی پرچے پھینک کر مظاہرین کو خبردار کیا۔
فلسطینی نوجوانوں کی آگ میں لپٹی پتنگوں اور غباروں کے باعث یہودی بستیوں کے کھیتوں کو کافی نقصان اٹھانے کو ملا ہے۔ جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج ان کے ہاتھوں تنگ ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم اس نئے ہتھیار کو اسرائیل کے لئے ڈرائونا خواب بھی قرار دے چکے ہیں۔