پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کے فلسطینی نوجوان اسرائیلی ڈرون کے نشانے پر

ہفتہ 16-جون-2018

اسرائیل کے ایک ڈرون نے وسطی غزہ کے البریج مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے پتنگ باز نوجوانوں پر میزائل داغ دیا۔ یہ نوجوان آگ میں لپٹی پتنگیں اسرائیلی فوجی املاک پر پھینک کر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ اپنی نوعیت کا تیسرا حملہ ہے۔

دریں اثناء مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق غزہ سے ملحقہ مقبوضہ فلسطین کی اراضی پر قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے کھیتوں میں آگ والی پتنگیں گرنے کی وجہ سے فصلیں نذر آتش ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کی دھمکی کے بعد واپسی مارچ کے پتنگ باز یونٹ نے یہودی بستیوں کی جانب ہزاروں پتنگیں اڑانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی