قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے سے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسرائیل کے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق فلسطینی نوجوان کو غزہ کی سرحد عبور کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
عبرانی روزنامے کے مطابق فلسطینی شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر تفتیش کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔