چهارشنبه 30/آوریل/2025

انڈونیشیا:فلسطینی برادری کا یحیی ستاکف کے دورہ اسرائیل پر غم و غصہ

ہفتہ 16-جون-2018

انڈونیشیا کے اسلامی اسکالر یحیی ستاکف کے دورہ اسرائیل پر ہر خاص و عام نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انڈونیشیا میں موجود فلسطینی برادری نے یحیی ستاکف کے حالیہ دورہ اسرائیل کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی برادری نے یحیی کے دورہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ قائم دوستانہ تعلقات میں ایک گہری دراڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ اسرائیل سے اہالیان فلسطین میں ایک مایوسی کی لہر ہیدا ہوئی ہے۔

فلسطینی برادری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یحیی ستاکف کی طرف سے حالیہ دورہ اسرائیل سے ناجائز اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات اور پرتشدد واقعات میں کمی نہیں آئے گی۔ 

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ انڈونیشیا کے اسلامی اسکالر کی اسرائیل کےلیے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم سفارت خانے میں ملاقات نے اس بات کو مزید تقویت پہنچائی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے راہ ہموار کی دی ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی