چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کی طیب اردگان اور امیر قطر کو عید کی مبارکباد

ہفتہ 16-جون-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر  تمیم بن حمد الثانی کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اپنے ٹیلی فونک بات چیت پر اسماعیل ھنیہ نے سیکورٹی کونسل اور اسلامی تعاون کے سربراہ اجلاس میں فلسطین بارے ترکی کے کردار کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ترکی اورالجیریا نے اقوام متحدہ میں ایک غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حقوق کے لیے مشترکہ قرارداد پیش کی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم حق واپسی مارچ اس وقت ک جاری رہے گا جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور قومی مقاصد حاصل نہیں کر لیے جاتے 

اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدر کی طرف سے عظیم حق واپسی مارچ کے زخمیوں کو ترکی کے ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے فیصلے کو سہرایا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اہالیان فلسطین بالخصوص اہالیان غزہ کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ترکی ہر طرح کے حالات میں اہالیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔طیب اردگان نے مزید کہا کہ ترکی کی اولین ترجیع ہو گی کہ بین الاقوامی فورمز پر عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے کے طرف مبذول کرائی جائے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلایا جائے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے درمیان اہالیان فلسیطن کی انسانی بنیادوں  اور سیاسی حوالے سے اہم موضوعات پر  ٹیلی فون پر تبادلہ ہوا۔ 
دونوں قائدین نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس میں منتقلی اور نکبہ کے خلاف جاری عظیم حق واپسی مارچ  پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئِ قراردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی