چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

ہفتہ 16-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین قلقلیہ کے مشرقی علاقے بلدیہ عزون میں شدید جھڑہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات سے فجر تک فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان عزون ٹاون میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور مقامی فلسطینی نوجوانوں کے درمیان بلدیہ عزون کے داخلی راستے میں شدید تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور اور سٹن گرینڈز کا استعمال کیا۔  

ذرائع نے مزید کہا کہ  اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے آنسیو گیس کےشیل اور سٹن گرنیڈز سے کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بلدیہ کے داخلی دروازے سے گزرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوان عبدالکریم حیسن اور اکرم سلیم کو گرفتار کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی