جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت نے خالدہ جرار کی انتظامی سزا میں توسیع کردی

ہفتہ 16-جون-2018

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطین کی قانون ساز کونسل کی رکن خالدہ جرار کی انتظامی حراست میں توسیع کرتے ہوئے ان کو مزید دورانیے کے لئے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عوفر فوجی عدالت نے عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی نمائندہ خاتون کو مزید چھ ماہ کے لئے بغیر کسی مقدمے یا عدالتی سماعت کے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے پچھلے سال دو جولائی کو خالدہ جرار کو رام اللہ میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ خاتون رکن پارلیمان پچھلے 11 ماہ  سے اسرائیلی جیلوں میں ہی قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی