شنبه 16/نوامبر/2024

ماہ رمضان میں 30 لاکھ افراد نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی

جمعہ 15-جون-2018

مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ برائے  اوقاف و اسلامی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے ماہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کے لئے حاضری دی۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ماہ صیام کے دوران فلسطینی شہروں اور دیگر اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 لاکھ  مسلمان مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تھے۔

محکمہ اوقاف نے اس موقع پر اپنے عہد کی تجدید کی کہ "بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ ہماری تمام تر کوششوں کا محور رہیں گے تاکہ غاصب صہیونی قوتیں ان پر تسلط نہ جما سکیں۔”

محکمہ اوقاف نے ماہ رمضان اداروں، تنظیموں، طبی سنٹرز، سکائوٹس، رضاکارانہ کمیٹیوں اور بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ اور اس میں آنے والے افراد کی بے حد مدد کی۔

اس موقع پر محکمہ نے سحری اور افطاری کے دوران مسجد اقصیٰ میں کھانوں کی موجودگی کو یقینی بنانے اداروں کی بھی ستائش کی۔

مسجد اقصیٰ کو سال بھر اسرائیلی پولیس اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسلسل بے حرمتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس دوران یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کی بحالی کی کمیٹی اور مسجد کے محافظوں کو بھی زدوکوب کرتے نظر آتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی