فلسطینی سنٹر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری اور غزہ پر 2014ء میں کی جانے والی جارحیت کی تحقیقات کرنی چاہئیے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں یورپی یونین اور تمام بین الاقوامی تنظیموں سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی غیر قانونی یہودی بستیوں کا بائیکاٹ کریں اور ان بستیوں میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو ہر ممکن راستہ استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادی کو تسلیم کیا جائے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں۔
فلسطینی سنٹر نے عالمی فوجداری عدالت کے قانون روم کے تحت ذمہ دار ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو منظر عام پر لے کر آئیں۔