چهارشنبه 30/آوریل/2025

لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید الفطر مسجد اقصی میں ادا کی

جمعہ 15-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کو چاروں اطرافسے گھیرے میں لینے کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید نماز عید الفطر مسجد اقصی میںادا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی قائم کردہ بے جارکاوٹوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نماز عید الفطر کی ادائیکےلیے مسجد اقصی کی طرف امڈ آئے۔

نماز عید الفطر کی ادائی کےلیے نا صرف بیت المقدس کے  مضافاتبلکہ غرب اردن اور ۱۹۸۴ میں اسرائیلی قبضے میں جانے والے مقبوضہ علاقوں سے لاکھوںکی تعداد میں مسلمان مسجد اقصی میں عید الفطر کی ادائی کےلیے کھینجے چلے آئے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے لا تعداد فلسطینیمسلمانوں نے اسرائیلی رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے شہر کے گلی کوچوں میںعیدالفطر کی نماز ادا کی۔

مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام نےخطبہ میں کہا کہ مسجد اقصی داخلے کے خلاف فلسطینیوں پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیاں ایکشرمناک فعل ہےاور مسلمانوں کو ان کے مذہبی اجتماعات سے دور رکھنے کے سازش قراردیتے ہوئے امام مسجد اقصی نے اپنے خطبہ میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کے محاصرے اورصبر و تحمل کے موضوعات سمیت عید کی روایات پر جامع بات کی۔

مختصر لنک:

کاپی