امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یومیہ آم کے جوس کا ایک گلاس دل اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ بالخصوص سن یاس کی عمر کے بعد کی خواتین کے لیے آم کے جوس کے بے شمار فواید ہیں۔
امریکا کی کلیفورنیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کئ نتائج نو سے 12 جون کےدرمیان امریکا کی فوڈ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں پیش کئے گئے۔ یہ کانفرنس امریکی شہر بوسٹن میں منعقد کی گئی تھی۔
آم کے جوس کی طبی تاثیرکے لیے 45 سے 55 سال کی عمر کی 24 خواتین پر تجربات کیے گئے۔ خواتین کو مسلسل 14 دن تک 330 گرام آم کا جوس پلایا گیا۔ مسلسل چودہ دن کے آم کاجوس پینے کے بعد خواتین کی خون کی شریانیں اور دل پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند تھے جب کہ ان کے مقابلے میں ایسی 13 خواتین جنہوں نے آم کا جوس نہیں پیا میں دل کی دھڑکن، بلند فشار خون اور سانس لینے کا تناسب زیادہ مختلف تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آم کا جوس نبض کو متوازن رکھنے، بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے اور کئی دوسرے عوارض سے بچانے میں معاون ہے۔