چهارشنبه 30/آوریل/2025

’صدی کی ڈیل‘ پر بات چیت، امریکی حکام کا آئندہ ہفتے دورہ مشرق وسطیٰ

جمعرات 14-جون-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے تجویز کردہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ پر مزید بات چیت کے لیے امریکی مندوبین آئندہ ہفتے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جسین گرین بیلٹ آئندہ ہفتے اسرائیل، مصر، سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ان ممالک کی قیادت سے ’صدی کی ڈیل‘ کے نفاذ اور اس پرعمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق امریکی مندبین خطے کے دوست ممالک سے ملاقاتوں میں فلسطین کے کشیدگی اور شورش کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے۔

عبرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکومت کے ایک عہدیدار کا بیان نقل کیاہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جارڈ کوشنر اور گرین بیلت آئندہ ہفتے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے ان کے دورے میں شامل تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

خیال رہے کہ کوشنر 14 مئی کو بھی اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

’صدی کی ڈیل‘ وہ امریکی امن منصوبہ ہے جسے امریکا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے طورپر پیش کرتا ہے۔ ٹرمپ کے اس نام نہاد امن منصوبے کو فلسطینی قیادت مسترد کرچکی ہے تاہم امریکا اپنے بعض عرب دوست ملکوں کی مدد سے اس منصوبے کو مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی