شام میں جہاں جنگ وجدل کے نتیجے میں دیگر شعبوں کےساتھ محکمہ تعلیم بھی تباہی سے دوچار ہوا ہے وہیں تباہی اور بربادی کے بیچ ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ شام میں حال ہی میں ہونے والے ابتدائی تعلیمی بورڈ کے امتحابات میں دو فلسطینی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ جنگ وجدل بھی تحقیق علم کا شوق کم نہیں کرسکتا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں ’اونروا‘ کے تعلیمی اداروں اور شام کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے مگر اس کے باوجود دو فلسطینی پناہ گزین طالبات نے بورڈ کا امتحان ٹاپ پوزیشنوں کے ساتھ کامیان کیا ہے۔
شام میں قائم ’الیرموک‘ پناہ گزین کیمپ کی رہائشی طالبہ آیۃ عباس اور فرح محمد عبدالحلیم 3100 نمبروں میں پورے 3100 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ طالبہ احسان الدامس نے3100 میں سے 3010 نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔