چهارشنبه 30/آوریل/2025

’شاباک‘ کا رواں سال 250 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

جمعرات 14-جون-2018

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر 2018ء کے دوران فلسطینیوں کے 250 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ شاباک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی ’250‘ دہشت گردی کی کارروائیاں ناکام بنائی گئی ہیں۔

شاباک کے چیف نداؤ ارگمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران فوج نے فلسطینیوں کے 250 دہشت گردانہ حملے جن میں بم دھماکے، فائرنگ اور اغواء کی کوششیں شامل تھیں ناکام بنائیں۔

ارگمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کےخلاف انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائیاں اپنی نوعیت کی اہم کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2015ء کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کے دوران نام مزاحمتی کارروائیوں کی آڑ میں قابض فوج  اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی