شنبه 16/نوامبر/2024

اب بھیڑ بکریوں کو بھیڑیوں سے کوئی خطرہ نہیں!

بدھ 13-جون-2018

فرانس میں ماہرین نے مویشیوں بالخصوص بھیڑ بکریوں کو بھیڑیوں کے حملوں سے محفظ رکھنے کے لیے ایک ایسا’قلادہ‘ [گلے میں ڈالنے ولی رسی] تیار کیا ہے جو الٹراؤ لہروں کی مدد سے بھیڑیوں کو بکریوں کے قریب آنے سے روکنے میں مدد دے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ تجربہ فرانس کے افیرون نامی علاقے میں کیا گیا اور اس علاقے میں بھیڑ بکریوں کے مالکان گذشتہ کئی ماہ سے اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ قلادہ کسی ایک بکری کے گلے میں لٹکا دیا جائے تو وہ 10 بکریوں کے لیے کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب بکریاں بھیڑیوں کو دیکھ کر جان بچانے کے لیے بھاگتی ہیں تو ان کی سانس کی تیز دھڑکن سے ان کے گلے میں لگے قلادے سے الٹراؤنڈ لہریں پیدا ہوتی ہیں جو بھیڑیوں کے کانوں سے ٹکراتی ہیں اور وہ بکریوں کی طرف آنے کے بجائے الٹا ڈر کر بھاگ کھڑے ہوتےہیں۔

’20 منٹ‘ نامی ویب سائیٹ کے مطابق یہ تجربہ فرانس کے تین مقامات پر آزمایا کیا۔

جہاں بکریوں کے گلے میں مذکورہ الٹراساؤنڈ ویوز قلادہ لٹکایا گیا وہاں بھیڑیے بکریوں کےقریب نہیں آئے اور آنے کی کوشش کی تو خود ہی بھاگ گئے جب کہ جن بکریوں کو یہ سہولت نہیں تھی انہیں اسی علاقے میں بھیڑیوں نے نقصان پہنچایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ اس قلادہ کی وجہ سے کوئی خون خوار جانور بکریوں پر حملہ نہیں کرے گا تاہم اس کے نتیجے میں کسی حد تک مویشیوں کو بھیڑیوں سے تحفظ دلانے میں ضرور مدد ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی