افریقی ملک موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز نے کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے یمن میں اقوام متحدہ کے سابق سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد کو وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق موریتانیہ کی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ولد احمد الشیخ احمد کو وزیرخارجہ، یحیٰ ولد حدمین کو تجارت وصنعت وسیاحت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ، سپورٹس، سماجی امور، امور نابالغان اور عائلی امور، ثقافت اور تعلقات عامہ کے وزراء بھی تبدیل کیے گیے ہیں۔
خیال رہے کہ والد الشیخ احمد اس وقت عالمی سطح پر نمایاں ہوئے تھے جب انہیں اقوام متحدہ نے اپریل 2015ء کو یمن میں جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے اپنا ایلچی مقرر کیا تھا۔ انہوں نے بہت تگ و دو کی مگر یمن میں ان کی سفارت کاری کامیاب نہیں ہوسکی۔