اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی فلسطین کے عفولہ شہر میں ایک یہودی خاتون پر چاقو حملے کے جواب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کا اس کی عدم موجودگی میں ٹرائل شروع کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق گذشتہ روز العفولہ میں ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے والا فلسطینی 20 سالہ ثائر شناوی کو اس زخمی حالت میں الناصرہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسر طرف اسرائیلی پولیس نے شناوی کے خلاف اس کی عدم موجودگی میں یہودی خاتون پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی تیاری کرلی ہے۔
خیال رہے کہ شناوی کا تعلق غرب اردن کے شہر جنین سے ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے العفولہ شہر میں ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں شناوی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور اسے زخمی حالت میں گرفتار گیا۔