چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے محصورین سے یکجہتی کے لیے غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی

بدھ 13-جون-2018

فلسطینی اتھارٹی نے آج بدھ کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عاید کی ہے جب غرب اردن کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد غزہ کی پٹی کے عوام پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر سے غرب اردن کی تمام گورنریوں کو ایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ غرب اردن کے کسی شہر میں غزہ کی پٹی کی حمایت میں کوئی جلوس نہ نکالنے دیا جائے اور کسی بھی مظاہرے کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے شہروں رام اللہ ، الخلیل اور نابلس میں بڑے پیمانے پر غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ غزہ کے عوام پر مسلط کی گئی انتقامی پالیسیاں ترک کرے اور غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی