اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک بحری سرنگ کو تباہ کیے جانے کی فوٹیج جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونےوالے سرنگ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ سرنگ سمندری حدود کے ساتھ ساتھ فلسطینی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرنگ کا پتا چلانے کے بعد اتوار کے روز اسے دھماکہ سے تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک بحری مرکز پر بمباری کرکے اسے بھی تباہ کیا گیاہے۔