قابض صہیونی فوج نے غیراعلانیہ طورپر اچانک مقبوضہ وادی گولان میں مشقیں شروع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی گولان میں شروع ہونے والی مشقیں غیراعلانیہ ہیں اور آئندہ چند روز تک جاری رہیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں علاقائی سلامتی کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وادی گولان میں جاری فوجی مشقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں بڑی تعداد میں فوجیوں اور جنگی گاڑیوں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔