چهارشنبه 30/آوریل/2025

ممنوعہ سامان کی آڑ میں صہیونی ڈاکوؤں کی فلسطینی دکانوں میں لوٹ مار

پیر 11-جون-2018

قابض صہیونی حکام کو فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائی کے لیے اور کوئی بہانہ نہ ملے تو وہ دکانداروں کے خلاف دکانوں پر ممنوعہ اشیاء رکھنے کے الزام میں کریک ڈاؤن اور لوٹ مار شروع کردیتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں فلسطینی شہریوں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور دکانوں پر موجود بعض اشیاء کو غیرمجاز قرار دیتے ہوئے نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ دکانوں کو بند کرادیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی بلدیہ کے عہدیداروں نے پرانےبیت المقدس میں پولیس کی موجودگی میں دکانوں پر چھاپہ مارا۔ اس دوران دکانوں پر رکھے سامان کی چیکنگ کی گئی اور کئی دکانوں کے مالکان کو ممنوعہ چیزیں رکھنے پر جرمانے کئے گیے۔

خیال رہے کہ ماہ صیام بیت کے پرانے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی دکانوں پر خریداروں کا ھجوم بڑھ جاتا ہے۔ دوسری جانب صہیونی حکام ایک سوچے سمجھے منصوبے کےتحت فلسطینی دکانداروں پرقدغنیں عاید کرکے انہیں کاروبار سے محروم کرنے کی سازشیں بھی جاری رکھتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی