قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات گئے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح اور ریما قصبے میں تلاشی کےدوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان علاقوں سے گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت دو سگے بھائیوں مجد اور جبر، حماس عوض الریماوی اور تین دیگر شہریوں کوگرفتار کیا۔
ادھر غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کفر عین میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ بیت لحم پر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ادھر بیت المقدس میں ابو دیس کےمقام سے تین فلسطینیوں ولید شرف، محمد سعید الافندی اور خذیفہ بدر کو گرفتار کیاگیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے بھی چار فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔