شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینیوں کے ہمدرد امریکی شیف کی فرانس میں پراسرار موت

اتوار 10-جون-2018

فلسطینیوں کے حقوق کے حامی ایک عالمی شہرت یافتہ امریکی شیف اور فوٹو گرافر انٹونی بورڈین کو فرانس کے ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 63 سالہ بورڈین فرانس میں  فلسطینیوں کی حمایت کے حصول کے لیے اپنے ایک پروگرام کے لیے مقیم تھے۔

اپنے تصویری پروگرام جس میں وہ القدس، غزہ اور غرب اردن کے بارے میں حمایت کے حصول کے لیے کوشاں تھے پر اسرائیل کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

وہ اپنے مختلف تصویری پروگراموں میں صہیونی ریاست کے فلسطینی قوم پر جرائم کو بے نقاب کرنے کی قابل تحسین کوشش کرتے رہےہیں۔

سنہ 2014ء کو جب اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی تو اس وقت بھی بورڈین نے ساحل پر چلتے ہوئے ایک شخص کا خاکہ تیار کیا تھا نے اپنے ہاتھوں میں ایک زخمی بچی کو اٹھا رکھا تھا۔ یہ خاکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ایک علامت تھا جس پرصہیونی ریاست بورڈین پر سخت چراغ پا ہوئی تھی۔

فرانس میں قیام کےدوران فلسطینیوں کے حامی عالمی شہرت یافتہ شیف کی موت کے بارےمیں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مجرمانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی